کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی ملکوال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

ملک وال(نامہ نگار) کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی۔چیف آفیسر بشیر تارڑ اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد بلال نیازی نے کی ریلی کے شرکا نے کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرہ بازی کی.

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کشمیر پر بھارت کے 74سالہ غاصبانہ قبضے کے موقع پر کہا کہ کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا،انہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی عوام کے د ل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی قوم کا موقف ذمہ دارانہ انداز میں پیش کیا جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بنیادی ایشو بن گیا ہے

Exit mobile version