کرسٹل میرج ہال کے قریب گاڑی حادثے کا شکار، 1 نوجوان موقع پر جاں بحق

accident

عید کا دن غم میں تبدیل، منڈی بہائوالدین میں کرسٹل میرج ہال کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، گاڑی میں سوار 1 نوجوان موقع پر جاں بحق، بھائی زخمی

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جولائی ) پھالیہ روڈ کرسٹل میرج ہال کے قریب ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی. تیز رفتار کار پھالیہ روڈ کے درمیان کھدائی کی وجہ سے کلا بازیاں کھاتی ہوئی سڑک کے کنارے سے جا ٹکرائی.

یہ بھی پڑھیں: شفقت آباد: چلتی ٹرین کے نیچے آکر نوجوان جاں بحق

گاڑی کے اندر 2 بھائی سوار تھے۔ جس میں سے ایک بھائی زرتاش تارڑ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے بھائیوں کا تعلق لیدھر پھالیہ سے بتایا جا رہا ہے.

Exit mobile version