ڈی پی او کا چھاپہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر لائن آفیسر معطل

dpo

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولس آفیسر انور سعید کنگرا نے پولیس لائن زاہد محمودشہیدکا وزٹ اورانسپیکشن کی/لائن آفیسر معطل

منڈی بہاٶالدین پولیس (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 مارچ 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انورسعید کنگرا کا پولیس لائن زاہد محمود شہید پولیس لائن کا وزٹ اور انسپیکشن کی دوران وزٹ ڈی پی او صاحب نے پولیس لائن کی صفائی کواٹر گارڈ محرر لائن، دفتر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، وردی گودام، متفرق سٹور ،اسلحہ کوت ،دفتر15، پولیس ویمن حریسمنٹ سیل، ڈرائیونگ سکول ،بارک ملازمان اور ایم ٹی برانچ کا معائنہ صفائی اور گاڑیوں کو چیک کیا۔

پولیس لائن میں میس کا دورہ کیا میس کے انتظامات چیک کیےکھانے کا معیار اورصفائی کو چیک کیا ڈی پی اوصاحب نے کہاکہ صفائی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جاۓگا۔ ناقص صفائی اور مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے ڈی پی او نے لائن آفیسر محمد یار ایس آئی کو معطل کر دیا ۔

Exit mobile version