ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں مختص کئے گئے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں مختص کئے گئے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیلئے تعینات پولیس افسران و ملازمین کو چیک کیا اور مناسب احکامات جاری کئے۔

آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں آزاد کشمیر کے رہائشی ملک بھر میں اپنے عارضی رہائشی شہروں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔۔ اس سلسلہ میں ضلع منڈی بہاوالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کے احکامات کی روشنی میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔۔

منڈی بہاوالدین میں آزاد جموں اور کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل، ویڈیو دیکھیں

Exit mobile version