ڈی ایس پی چوہدری محمد طارق شفیع نئے ڈی ایس پی ٹریفک تعینات

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جنوری 2022) ڈی ایس پی شاہد بٹ ہیڈ کوارٹر کلوزڈ ڈی ایس پی چوہدری محمد طارق شفیع نئے ڈی ایس پی ٹریفک تعینات نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد طارق شفیع نئے ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کردیے گے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا یاد رہے اس سے پہلے تعنات ڈی ایس پی ٹریفک شاہد بٹ کیخلاف اعلی سطح پر درخواستیں دی گئی جس کے بعد انہیں ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا گیا جبکہ نئے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد طارق شفیع کی تعیناتی کردی گئی .

چوہدری طارق شفیع اس سے پہلے ڈی ایس پی ٹریفک ضلع منڈی بہاوالدین رہ چکے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ٹریفک کے مسائل اور لائسنس برانچ میں آنے والے لائسنس کے حصول کیلئے ان سے خوش اخلاقی ایمانداری سے اور میرٹ کو ترجیح دی ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع ایک ایماندار فرض شناس پولیس آفیسر ہیں انہوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے اپنی تمام تر ممکنہ اقدامات کئے لوگوں میں گھل مل کر رہے چوکوں چوراہوں پر ہمیشہ خود ٹریفک کی بحالی کیلئے کئی کئی گھنٹے موجود رہے .

انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ضلع کے ٹریفک مسائل کو خود دیکھو انکے حل کیلئے ممکنہ اقدامات کئے امید ہے پہلے سے بڑھ کر ٹریفک مسائل کے حل اور لائسنسنگ برانچ میں میرٹ پر لائسنس ایشو کریں گے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی بھی کی اور انکو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے آگاہی بھی دی

Exit mobile version