ڈینگی ایک خطرناک لیکن سو فیصد قابل علاج مرض ہے، فیصل رضوان

سرکل رجسٹرار کوآپریٹو فیصل رضوان نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک خطرناک لیکن سو فیصد قابل علاج مرض ہے جس سے مکمل بچاﺅ کیلئے ہمیں گھروں اور اپنے گردونواح میں اس مرض کے پھیلاﺅ کا سبب بننے والے عوامل کا خاتمہ کرنا ہو گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 09 نومبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کوآپریٹو دفتر سے پھالیہ روڈ تک انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت اور پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار تصور صفدر، انسپکٹرز میاں ریاض احمد، رخسار احمد، اکاﺅنٹنٹ محمد آصف ،کمپیوٹر آپریٹر رانا محمد یوسف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

سرکل رجسٹرار کوآپریٹو فیصل رضوان نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کمیونٹی کے عملی تعاون کے بغیر ڈینگی مچھر کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گلی، محلوں، گھروں، پارکوں اور دیگر مخصوص جگہوں پر مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ کمیونٹی موبلائزیشن موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول ، دفاتر کے اندر، چھتوں، باغیچوں، پارکوں اور پبلک مقامات کو صاف اور خشک رکھنے کیلئے عملی اور موثر کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے ملنے والی ہدایات اور حفاظتی تدابیر کو ضرور اپنائیں۔اس حوالے سے ضلع کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر انسداد ڈینگی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

Exit mobile version