ڈپٹی کمشنر کا منڈی بہائوالدین کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے ڈی او انڈسٹریز رانا محمد سعید کے ہمراہ ضلع کے مختلف پیٹرول پمپوں کو اچانک چیک کیا، انہوں نے پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران معیار اور مقدار کو چیک کیا جو کہ پورے پائے گئے ۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جون 2022) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے کہاکہ عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامہ متحرک ہے ۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ زائد نرخ، ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرول پمپس مالکان غیر قانونی افعال سے باز رہتے ہوئے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں اور اوورچارجنگ سے باز رہیں، چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

Exit mobile version