ڈپٹی کمشنر کا اندرون منڈی بہاءالدین شہر کا دورہ، تاریخی ورثے کی تزئین و آرائش کرنے کا حکم

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر قیام پاکستان سے قبل تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کا کام شروع ہوگیا ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے پرانے شہر کا دورہ کیا اور 12 دروازوں پر مشتمل تاریخی ورثے، مرکزی جامع مسجد ریلوے، میلاد چوک کی خوبصورت تزئین و آرائش کرنے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہر کے تاریخی پرانے قدیمی 12 دروازوں پر مشتمل علاقے کا دورہ کیا انہوں نے تاریخی اہمیت کینجانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل وارڈ نمبر 5 کے اس قدیمی محلہ میں ہندو اور سیکھ قوم آباد تھیں، انہوں نے تاریخی دروازوں کی تزئین و آرائش کی ہدایت کی، بعدازاں انہوں نے کلس مندر اور رکھن گوردوارہ کو کمرشل مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی.

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے قدیم مرکزی جامع مسجد اور میلاد چوک کا معائنہ کیا اسکی فوری تزئین و آرائش کا حکم دے دیا، انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تاریخی اہمیت کے حامل شہروں کی خوبصورتی کیلئے کام کر رہی ہے اور منڈی بہائالدین میں بھی اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے.

Exit mobile version