ڈپٹی کمشنر نے پھالیہ میں کیپٹن محمد واصم شہید اور محمد اسلیم شہید کی قبر پر پھولوں کے گلدستے و پتیاں نچھاور کیں

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب جرات اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی اور مادر وطن کا دفاع کرنے والوں نے مکار دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان تمام شہیدوں ، غازیوں ، دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

منڈی بہاو ءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 07 ستمبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع پھالیہ عید گاہ والے قبرستان میں پاک فوج کے جوان شہید کیپٹن محمد عاصم اقبال اور سب انسپکٹر محمد اسلم کی یادگار پر پھولوں کے گلدستے اور پتیاں نچھاور کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ و دیگر افسران کے علاوہ شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے.

یہ بھی دیکھیں: ضلع منڈی بہاوالدین کے شہداء کے نام

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شہداء کے مزار پر پھولوں کے گلدستے اور پھولوں کی پتیا نچھاور کیں اور شہداء کے درجات کی بلندی ، ملکی سلامتی ، ترقی اور خوش حالی کےلئے دعا کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہداء کے لوحقین کے گھروں میں گئے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور انہوں نے لوحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان شہداءنے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر دیا ہے ہم اپنے شہداءکو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گئے کیوں کہ شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔

Exit mobile version