ڈپٹی کمشنر آفس میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے اعتراف میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

doctors in Mandi Bahauddin

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 مارچ 2022 ) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر نرسز کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے اعتراف میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد شاہد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، چیف آفیسر تحصیل کونسل شہزاد اختر تارڑ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد رانجھا، نرسنگ انچارج اور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نرسنگ سٹاف کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ شعبہ میڈیکل میں نرسز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران نرسنگ سٹاف نے ڈاکٹرز و دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ شاندار خدمات سرانجام دی ہیں.

منڈی بہاءالدین کے ڈاکٹرز کے فون نمبرز

ضلعی انتظامیہ ان کے شاندار کردار کی معترف ہے اور بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران نرسز نے کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کا فریضہ سرانجام دیا اوراس دوران ڈاکٹرز اور نرسز کورونا کا شکارہو کر شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئیں، اس قربانی اور ان کے جذبہ خدمت انسانیت کا حقیقی اجر اللہ تعالی کی ذات ہی دے سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے نرسنگ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ مریضوں کی بے لوث خدمت کر رہی ہیں ، اسی نیک نیتی سے کام جاری رکھتے ہوئے مریضوں کی خدمت جاری رکھیں ۔ اس موقع پر نرسز نے تقریب کے انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کایہ یقین دلایاکہ وہ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گی ۔

Exit mobile version