ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، غلط انجیکشن لگانے سے 8 ماہ کا بچہ جاں بحق

mandi bahauddin tarar hospital

ایک اور ماں کی گود صرف اس وجہ سے اجڑ گئی کہ جو انجکشن ڈرپ میں ڈال کر لگانا تھا وہ مبینہ طور پر ڈائریکٹ 8 ماہ کے بچے کو لگا دیا گیا. ستم ظریفی یہ کہ کوئی اس غلطی مانے کو تیار نہیں.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 21 اپریل 2022) پولیس نے بھی ڈاکٹر کو یہ کہہ کر گرفتار کیا کہ لوگوں نے روڈ بلاک کر دیا ہے آپ ہمارے ساتھ چلے آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا. پھر وہی ہوا کہ ڈاکٹر کو چند گھنٹوں بعد یہ کہہ کر چھوڑ دیا گیا کہ ڈاکٹروں کی کمیٹی یہ فیصلہ کرے کہ غلطی ہوئی یا نہیں، یعنی کہ بچہ اپنی موت مرا یا ڈاکٹر کی غفلت سے مرا.

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومود بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

اس سے بات تو واضح ہے کہ اگر فیصلہ ڈاکٹروں کی کمیٹی نے کرنا ہے تو پھر آپ اس کیس کو ختم ہی سمجھے. بے حسی کی انتہا ہے. یہ معاملہ بھی کچھ دن تک دب جائے گا. اور وہ ماں بیچاری ساری زندگی یہ غم نہ بھلا پائے گی. جس کو وہ ہنستا کھیلتا لائی اس کو بے جان واپس لے کر کیسے گئی ہو گی؟

Exit mobile version