چیلیانوالہ: چور میڈیکل سٹور کی چھت پھاڑ کر کیش اور ادویات لے اڑے

چیلیانوالہ اجمل میڈیکل سٹور اور یاسر میڈیکل سٹور چوری کی واردات چور چھت اور دیوار پھاڑ کرکیش رقم اور قیمتی ادویات لے گئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین اس چوریوں کے سلسلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے –

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 جنوری 2022) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین ضلعی سکیورٹی ادارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے چوروں کی فوری تلاش اور گرفتاری اس طرح کے واقعات کی فل فور روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے منڈی بہاوالدین میں جرائم پیشہ افراد کے لیے سازگار ماحول ہونا سکیورٹی نظام پر سوالیہ نشان ہے قابل تشویش ہے.

منڈی بہاوالدین گزشتہ 3ماہ میں ڈکیتی کے دوران قتل ڈکیتی قتل کی واردات ،دکانوں کی دیوار اور چھتیں پھاڑ کر چوریوں کی واردات پہلے بھی ہوچکی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کو روکنا ایسے واقعات کا سدباب کرنا انتظامیہ کا فرض بنتا ہے . اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ایسوسی ایشن تمام ضلع کے میڈیکل سٹور فارمیسز ڈسٹری بیوٹر کے ساتھ مل کر اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔

Exit mobile version