منڈی بہاؤالدین ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار. گاؤں چوکنوالی 13 چک پل کے پاس آئے روز ڈکیتیاں ہوتی ہیں.
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 اگست 2021) آج دو ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو بھی لوٹ لیا. بیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد جب ڈاکو جانے لگے تو وہاں کچھ لوگوں کو آتا دیکھ کر اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے. 15 پر کال کے بعد پولیس بھی اور نزدیکی گاؤں کے لوگ بھی کافی تعداد میں وہاں پہنچ گئے. اور مختلف جگہوں پر ان ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے.