پچھلے 20 دنوں میں گھوگانوالی تا بھیکے وال روڈ جوکہ صرف ایک کلومیٹر کا رستہ ہے اس رستے پہ اب تک 8 ڈکیتیاں ہو چکی ہیں جس کی اطلاع 15 پر ہر دفعہ دی گئی اور بار ہا درخواست کی گئی کہ اس رستے پر ناکہ بندی کی جائے لیکن پولیس کی سستی کی وجہ سے اب تک ڈکیتیاں جاری ہیں۔۔۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 ستمبر 2021) گزشتہ روز مورخہ 26 ستمبر،2021 کو پھر گھوگانوالی کی رستے پر 2 ڈکیتوں نے گھوگانوالی کے رہائشی منظور احمد فوجی اور انکی بیوی کو روکا اور گن پوائنٹ پر ان سے زیورات اور پیسے لے کر اپنے موٹر سائیکل پر بھاگ گئے . منظور احمد نے ان کے جانے کے فورن بعد اپنے گاؤں کے لڑکوں کو کال کی۔ ڈکیت واردات کرنے کے بعد گھوگانوالی سے ہوتے ہوئے نہر والے رستے سے گزر رہے تھے اسی دوران گاؤں کے کچھ لڑکوں نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اس دوران ڈکیتوں نے پیچھا کرنے والے 2 لڑکوں پر فائرنگ شروع کر دی .
اسی دوران گولی ایک لڑکے(احسان) کو لگی ان لڑکوں نے اپنی مدد آپ کے تہت گاؤں کے باقی لڑکوں کو ان ڈکیتوں کے پیچھے بھیجا اور زخمی لڑکے کو بھیکوموڑ ہسپتال لے گئے۔ جب لڑکوں نے ان ڈکیتوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور اس دوران ان ڈکیتوں کی گولیاں بھی ختم ہو چکی تھیں تو ڈکیتوں نے میانوال رانجھا پہنچ کر اپنا موٹر سائیکل گرایا اور ایک بندہ گاؤں میں کسی گھر میں چھپ گیا اور دوسرا گنے کی فصل میں بھاگ گیا .
جسکی فوٹیج وہاں موجود گودام کے کیمرے سے لی گئی اس کے بعد سب نے اپنی مدد آپ کے تحت خود فصلوں میں سرچ کیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس کو 15 پر بار بار اطلاع دی گئی لیکن پولیس کے بروقت نہ پہنچے پر وہ دونوں بھاگ گئے.