منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 8 نومبر 2021) لیاقت علی کے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کے چیمہ چوک سے سیم نالہ تک سو فیصد سڑک درست حالت میں موجود تھی جس کے باوجود انتظامیہ نے اکھاڑ کر نہ صرف عوام کے بتی کروڑ روپے کا ضیاء کیا بلکہ سڑک کو غیر ضروری طور پر دو فٹ اونچا کر کے آس پاس کی آبادی اور گلیوں کو نیچا کر دیا ہے.
جس کی وجہ سے سڑک کا سارا پانی گھروں دکانوں اور گلیوں کے اندر بن کر کھڑا ہو جائے گا جس کے باعث اس سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی انہوں نے کہا کہ یہ سڑک تعمیر اور نکاسی کے حساب سے بالکل سوفیصد درست تھی اس کے باوجود اس کی تعمیر اور خاص طور پر حد درجہ اونچائی عوام کے کروڑوں روپے کرپشن کی نذر کرنے کے لئے کی گئی جو کہ قابل افسوس ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا.