پھالیہ: اوباش نوجوانوں کے تشدد سے زخمی طالب علم کے گھر معززین علاقے کی آمد اور اظہار یکجہتی

phalia news

پھالیہ (نوید شہزاد وریاہ) اوباش نوجوانوں کے تشدد سے زخمی طالب علم کے گھر معززین علاقے کی آمد اور اظہار یکجہتی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کچھ اوباش نوجوانوں نے تشدد کرکے طالب علم عثمان علی کو شدید زخمی کردیا۔۔۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جبکہ اس موقع پر میاں عبد الرؤف ایڈوکیٹ نے کہا کہ پولیس دن رات ایک کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کرارواقعی سزادلوانےمیں اپنا کردار ادا کرے ۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ظلم بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی ہے ایسے ظالم معاشرے کاناسور ہیں۔۔اس موقع پر دیگر معززین نے کہاکہ تکلیف کی اس گھڑی میں مظلوم طالب علم کے ساتھ ہیں ۔۔۔اورہرممکن مدد فراہم کریں گے

Exit mobile version