پولیس کا قادرآباد میں چھاپہ، چرس، پاوڈر، اور آئس نشہ برآمد

qadriabad police

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر،زیر نگرانی جناب ڈی ایس پی پھالیہ راجہ فخر بشیر تھانہ قادر آباد ایس ایچ او اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی منشیات کی بھاری مقدار برآمد ۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 جنوری 2022) پولیس نے ریڈ کر کے فلک شیر ولد غلام محمدساکن کدھر غربی اور بشارت ولد محمد انار ساکن گڑھ قائم کے قبضہ سے 10کلو گرام چرس2 کلو گرام پاوڈر اور 2 کلو گرام آ ئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب انور سعید کنگرا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور بالخصوص منشیات جیسے ناسور رکھنے والےافراد کی اس ضلع میں کوئی جگہ نہ ہے۔اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ر عایت نہیں برتی جائے گی ۔اور نہ ہی ان کی سرپرستی کرنے والوں کو معاف کیا جائےگا۔

Exit mobile version