پولیس کا سیدا شریف میں منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ

qadirabad police station

قادرآباد پولیس کا موضع سیدا شریف میں منشیات فروشی کے اڈے پر ریڈ ملزمان گرفتار منشیات/چرس برآمد مقدمات کا اندراج۔

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 جون 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ھدایت پر ایس ایچ او تھانہ قادر آباد عمران شفیع سب انسپکٹر اور اے ایس آئی محمد اکرم کی سیدا شریف میں مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروشی کے اڈے پر ریڈ 2 ملزمان مسمی جہانگیراور تنویر زیر حراست جنکے قبضہ سے 1500اور 1400 گرام چرس بالترتیب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

منشیات جیسے ناسورکا مکمل خاتمہ منڈی بہاوالدین پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ اس شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ھے ڈی پی او. ترجمان پولیس۔

Exit mobile version