پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حرام خوری کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، انور سعید

mandi bahauddin police

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے کہاہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حرام خوری کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی اورآئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں حکومتی پالیسی کوفالوکیاجائے گاوہ یہاں ضلع بھر کے جملہ ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،محررران،ریڈر صاحبان سے کرائم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے.

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) انہوں نے کہاکہ تھانے شریف شہریوں کوپریشان کرنے کامرکزنہیں ہوں گے بلکہ انہیں عزت واحترام سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کی دادرسی کاکرداراداکریں گے، جوایس ایچ اواوراہلکارکرپشن،لاپرواہی اورغفلت کامرتکب پایاگیاوہ ملازمت پرنہیں رہے گا.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے کرائم کنڑول اجلاس میں کہاکہ تمام افسران اشتہاری ملزمان کے ریڈ وارنٹ۔ اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاکنگ، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، بائیو میٹرک حاضری، E پوسٹ چیکنگ،ہوٹل eye.، ہسٹری شیٹ،ٹریفک کنٹرول، بیٹ بک ہائے، زیر تفتیش و دیگر مقدمات، مساجد، چرچز ہائے، بنک ہائے، کچہری ڈیوٹی اور دیگر اہم پوائنٹس کی سیکیورٹی کے متعلق امورکاخیال رکھیں گے۔اوراس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

Exit mobile version