پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت، شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب

mandi bahauddin police

منڈی بہاؤالدین میں 13 پولیس شہداء اور 25 غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وسیم ریاض نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یادگار پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی جبکہ پولیس افسران اور جوانوں نے جذبہ حب الوطنی اور خدمت کے عزم کی تجدید کی۔

تقریب کے دوران شہداء کے لواحقین کو تحائف، نقدی اور تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس ان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Exit mobile version