پولٹری مالکان نے مردہ مرغیاں نہروں میں بہانا شروع کر دیں، ویڈیو وائرل

broiler chicken rate mandi bahauddin

مردہ مرغیوں کی بوریاں بھر کر نہروں میں بہانے کا سلسلہ عروج پر،مردہ مرغیوں کی بوریاں دور دراز دیہات اور کھیتوں میں پہنچ کر تعفن اور گندگی پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں۔انتظامیہ نوٹس لے،

منڈی بہاءالدین (محمد آصف) تفصیلات کے مطابق مانو چک نہر سے نکلنی والی چھوٹی نہر جو ڈسٹرکٹ کمپلیکس منڈی بہاءالدین کے پاس سے گزرتی ہوئی،ڈنگہ چک، نین رانجھا اور بھوجوال تک جاتی ہے۔اس نہر اور دیگر نہروں میں پولٹری فارم مالکان مر جانی والی مرغیوں کو بوریوں میں بند کر کے بہا دیتے ہیں۔

یہ مردہ مرغیوں کی بوریاں دور دراز دیہات اور نہری پانی سے سیراب ہونے والے کھیتوں میں پہنچ کر تعفن اور مشکلات پیدا کرتی ہیں۔بنیادی مرکز صحت بھوجوال کے سامنے والی نہر پر مردہ مرغیوں کی بوریاں پڑی ہیں۔جن کی بدبو سے مریض مزید بیمار ہو رہے ہیں۔

انتظامیہ سے اپیل ہے کہ نہروں سے اس گند کی صفائی کروائی جائے اور پولٹری فارم مالکان کو مردہ مرغیوں کو متبادل اور درست طریقہ سے تلف کرنے کا پابند بنایا جائے۔

Exit mobile version