پریس کلب ملکوال کے الیکشن میں عدنان محمودصدر، ابوذر بٹ جنرل سیکرٹری منتخب

press club malakwal

ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ روز پریس کلب ملکوال کا انتخابی اجلاس دفتر پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر محمد خالد میکن، ممبران شاہد محمود عاطف، نسیم اکمل خان، صحافیوں طارق بھٹی، رانا شمشاد، عدنان محمود، پیرزادہ فیاض حسین شاہ، رانا سلیم بوسال، ملک فیاض، محمد آصف، قاری عبد الرحمٰن، مآرب مدنی، رانا محمد نعیم، ساجد مغل، ڈاکٹر محمد ارشد کوکب، حاجی ثاقب اور دیگر نے شرکت کی.

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر محمد خالد میکن نے اعلان کیا کہ پریس کلب ملکوال سال 2022 کیلئے نئی کابینہ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جن میں ملک علی اصغر مدنی چیئرمین ، عدنان محمود صدر ، مآربب مدنی نائب صدر ، محمود گوندل نائب صدر ، ابوذر بٹ جنرل سیکرٹری ، ضمیر احمد تنویر جائنٹ سیکرٹری ، پیرزادہ فیاض حسین شاہ انفارمیشن سیکرٹری ، مسعود گیلانی فنانس سیکرٹری اور قاری عبد الرحمٰن کوآرڈی نیشن سیکرٹری شامل ہیں.

اس موقع پر نومنتخب صدر عدنان محمود نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریس کلب کی تعمیر وترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے

Exit mobile version