پریس کلب ملکوال اور غریب دل فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام فری ہارٹ میڈیکل کیمپ لگایا گیا

ghareeb dil foundation

ملک وال (نامہ نگار) پریس کلب اور غریب دل فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام پریس کلب ملکوال میں فری ہارٹ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ہارٹ سرجن ڈاکٹر سید قیصر عباس بخاری نے دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کلب کے زیرِ انتظام غریب دل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پریس کلب ملکوال میں فری ہارٹ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کے سینئر ہارٹ سرجن ڈاکٹر سید قیصر عباس بخاری نے دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا .

مریضوں کو ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ادویات بھی مفت دی گئیں اس موقع پر شہریوں اور مریضوں نے پریس کلب کے اس رفاہی کام کو سراہا اور کہا کہ صحافیوں کی طرف سے ایسی عوام دوست سرگرمیاں خوش آئند اور قابل ستائش ہیں.

اس موقع پر پریس کلب کے صدر عدنان محمود چودھری اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نائب صدر رانا محمد نعیم نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ اس صحافتی پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی بھلائی اور دل کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے دور صدارت میں لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مزید ایسے کام کریں

Exit mobile version