کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہوئے وہیں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جب کہ قومی ٹیم اس شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کی شکست پر سوشل میڈیا پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک چھوٹے سے کرکٹ کے پرستار کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے
اس ویڈیو میں بچہ پاکستان کی شکست پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور بلک بلک کر رو پڑا۔ حالانکہ اس موقع پر اس کے بڑے اسے سمجھاتے ہوئے بھی نظر آئے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن بچہ بلک بلک کر روتا رہا۔ شعیب اختر نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا یہی ہوتا ہے جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے۔ مداح ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر جڑ جاتے ہیں اور اسی لیے یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم تھا
This is what happens when your team plays well. Fans get engaged. Thats why this World Cup was so important for us. pic.twitter.com/u9nfRYS8Ye
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 11, 2021
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹی سی بچی کو پاکستان کی شکست پر بلک بلک کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے گھر والے اس بچی کو سمجھاتے ہیں پاکستان ہار گیا تو کیا ہوا اس میں رونے کی کیا بات ہے لیکن بچی مسلسل روئے جارہی ہوتی ہے۔
Cricket is not Just a game , Its Emotions for cricket fans 😢💔#PAKVSAUS #Cricket #Pakistan pic.twitter.com/FiNUShM5Xn
— ᴀ ᴀ ᴅ ɪ ɪ (@Aadii_1728) November 12, 2021
My son is heart broken but really proud of you guys in shirts @TheRealPCB.
You played well the entire tournament. One or two bad overs are not gonna define you.
On to #T20WorldCup22 #T20WorldCup21#PakvsAus#Semifinal pic.twitter.com/0NH0rzDafz— Bull's Eye (@iTsTaLaT) November 11, 2021