ملکوال ( تحصیل رپورٹر) پاکستان پبلک و اوورسیز ایڈ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے تحصیل ملکوال کی فلاحی تنظیموں کی دوسری کانفرنس کا انعقاد کئی گاوں کی ویلفیئر سوسائٹیز کی بھرپور شرکت۔
پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیرِاہتمام ملکوال کے گاؤں کی سوسائیٙٹیز جیسا کہ (مکرم،الشفاء ،اوورسیزایڈ ٹرسٹ,اخلاص,رکن اوورسیز، ،ھمدرد,ممداناھینڈز، سوشل ویلفیر,گھیگا، ویلفیئر کمیٹی چک28, امید، پانڈووال، منیر خان کاکووال، جاوید گوندل بھکی، احساس، دھنی) اور اس کے علاوہ کئی گاوں کی ویلفیئر سوسائٹیز کی میٹنگ گولڈ مارکی میرج ھال گوجرہ میں منعقد ہوئی۔ ملکوال کے کئی گاؤں کی خدمتِ خلق میں مصروف فلاحی تنظیموں کے عہدیداران نے میٹنگ میں بھرپور شرکت کی.
جس میں منڈی بہاوالدین ضلع کو فلاحی ضلع بنانے کے مضبوط اور مربوط ارادوں کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں ضلع منڈی بہاوالدین میں فلاحی تنظیموں کے مستقبل کے لائحہ عمل، اہداف اور تنظیم سازی زیرِ بحث رہے جس پر پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ،حافظ نواز لک یونس تارڑ عرفان گل عادل گھیگا احتشام گوندل اور اس کے علاوہ کئی گاوں کے سماج سیوک راہنماوں نے اظہار خیال بھی کیا۔ پروگرام کے اختتام پر اونر گولڈ مارکی گوجرہ نعیم چیمہ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔