پانی لگانے کے معاملہ پر ناجوان کو گولیوں سے بھون ڈالا، ویڈیو دیکھیں

firing in mandi bahauddin

شیروں کے شہر منڈی بہاءالدین میں 1 اور نوجوان کو گولیوں سے بھون ڈالا: پانی لگانے کے معاملہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 8 فروری 2022) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے چک نمبر 28 میں پانی لگانے سے منع کرنے پر خالفین نے آصف رضا ولد خالد محمود پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے آصف رضا شدید زخمی ہوگیا۔ آصف رضا کو زخمی حالت میں فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ریفر کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

زخمی ہونے والا آصف جانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔ اہل علاقہ نے مین روڑ بلاک کرکے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے. واقع کی ایف آئی آر درج.

Exit mobile version