ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر16سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کا پیر یعقوب شاہ اسٹیڈیم میں افتتاح کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 16سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ کا پیر یعقوب شاہ اسٹیڈیم میں افتتاح کر دیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 15 ستمبر 2021) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، عادل امتیاز چوہدری، واجد علی بھٹی بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد گرائونڈ میں کبوتر اور غبارے فضا میں بلند کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے خود بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے باﺅلنگ اور بیٹنگ کر کے چیمپین شپ کا آغاز کیا۔ یہ انڈر 16 سکولز کرکٹ چیمپین شپ 15 ستمبر سے 23 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں سرکاری ونجی سکولز کی 8 ٹیمیں اور 160 بوائز کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاکہ کرکٹ چیمپین شپ میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک اور قوم کا وقار بلند کریں گے اور یہی نوجوان مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر وطن کا نام روشن کریں گے۔

بعد ازں ڈپٹی کمشنر نے میٹرنٹی ہسپتال پھالیہ کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور فارمیسی سمیت صفائی ، ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لواحقین سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین، بر وقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.

انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں بالخصوص سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ تشخیص کے ساتھ مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

Exit mobile version