ٹریفک پولیس کا نوجوان ٹریفک بحال کرنے کیلئے مٹی خود ہٹانے لگ گیا، ویڈیو وائرل

mandi bahauddin phalia road

منڈی بہاوالدین ٹریفک پولیس کےہیرو نوجوان آفیسر عامر بٹ پھالیہ روڈ کنگ چوک سے ٹریفک کی بحالی کیلئے پڑا مٹی کا ملبہ مزدوروں کے ساتھ مل کر ہٹاکر ٹریفک کیلئے راستہ بحال کردیا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2022) پولیس آفیسر عامر بٹ عوام کی خدمات میں مگن ٹریفک پولیس ٹریفک پولیس آفیسر عامر بٹ محنتی ایماندار پولیس آفیسر رہے جوکہ ٹریفک کی بحالی کیلئے خود عوام کے ساتھ رکاوٹیں دور کرنے کیلئے محنت شروع کردیتے ہیں عامر بٹ ٹریفک پولیس نے پھالیہ روڈ کی مرمت کیلئے مٹی کا ملبہ جو جگہ جگہ ڈھیر لگے تھے جس وجہ سے کنگ چوک سے ٹریفک بلاک رہنے لگی تھی.

ٹریفک ملازمین میں فخر ٹریفک پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر بٹ جو کہ اپنی محنت آپ کے تحت مزدوروں کے ساتھ مل کر ملبہ کو ہٹانے میں کافی دیر مزدور بنے رہے ٹریفک پولیس کے آفیسر عامر بٹ کا کہنا ہے ٹریفک کی بحالی کیلئے جہاں ڈیوٹی ہوتی ہے کوشش یہی ہوتی ہے ٹریفک کی بحالی کیلئے تمام تر رکاوٹیں دور ہوں، پھالیہ روڈ کنگ چوک کے قریب ایک سائڈ سڑک پر پڑے ملبہ کی وجہ سے ٹریفک کی بحالی کیلئے شدید مشکلات تھی جس کی وجہ سے میں خود پڑے ملبہ کو ہٹانے کیلئے مزدروں کے ساتھ کام کرتا رہا.

اگر دیکھا جائے تو مزدور لوگ بھی ہمارے بھائی ہیں عوام کے ساتھ ایسے گھل مل کر رہنا ہی اور عوام کے تعاون کے ساتھ ٹریفک میں رکاوٹیں نہیں آتی اگر ہم خود ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں شروع کردیں تو ٹریفک کی بحالی نا ممکن ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات ہوں گی عوام کی تعاون انتہائی ضروری ہے جس سے کوئی ضلع کا راستہ بلاک نہیں ہوسکتا.

Exit mobile version