دبئی: پاکستان کی جیت کے بعد ویرات کوہلی کی جانب سے محمد رضوان کو گلے لگانے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے ہی معرکے میں بھارت کو شکست دے کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ شائقین کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پاکستان کو جیت کے ہمکنار کروایا۔
محمد رضوان کی شاندار کارکردگی پر نہ صرف پاکستانی بلکہ مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کی جیت کے بعد محمد رضوان کو گلے لگاکر مبارک باد دی۔
This. #INDvPAK #ViratKohli pic.twitter.com/tnjAYNO0BC
— Tavleen Singh Aroor (@Tavysingh) October 24, 2021
سوشل میڈیا پر بھارت کپتان کے اس رویے کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور ان کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب شکست کے باوجود ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کے مینٹور ایم ایس دھونی سمیت دیگر کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش گبیوں میں مصروف ہے جسے شائقین کرکٹ ایک اچھا تاثر قرار دے رہے ہیں۔