ون ویلنگ اور پھٹے سلنسر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ایس ایچ او

Phalia police operation, motorcycle thief gang arrested, 68 lakhs worth of property recovered

ایس ایچ او تھانہ سول لائن حامد ناصر رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی ہدایت کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل ون ویلنگ اور پھٹے ہوئے سلنسر کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیمیں شہر بھر میں گشت کریں گی اور کسی بھی شخص کو ایسی خطرناک حرکات کرنے یا امن عامہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایس ایچ او نے عوام اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ اور شور پیدا کرنے والے سلنسر کے استعمال سے روکیں تاکہ 14 اگست کا دن خوشی، امن اور سلامتی کے ساتھ منایا جا سکے۔

Exit mobile version