وزیر اعظم عمران خان کا منڈی بہاؤالدین میں جلسہ، سرگودھا سے پولیس نفری طلب کرلی گئی

mandi bahauddin imran khan

وزیر اعظم عمران خان کا منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے. اس سلسلہ میں سرگودھا سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی

سرگودھا (تازہ ترین – این این آئی۔ 17 فروری2022ء) وزیر اعظم عمران خان کی آج 18 فروری کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام کیلئے سرگودھا سے پولیس نفری طلب کرلی گئی جبکہ سرگودھا سے پیپلز پارٹی کا قافلے جلسہ میں شرکت کریں گے اور جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا دورہ منڈی بہاوالدین کا روٹ پلان تبدیل

منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے آج 18 فروری وزیراعظم عمران خان کی آمد پر جلسہ عام کیلئے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا. جبکہ سرگودھا سے اضافی پولیس نفری طلب کر لی ہے وزیر اعظم کے جلسہ عام میں وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے پنڈال میں سادہ وردی میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اور سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے قافلے جلسہ میں شرکت کریں گے۔جبکہ معلوم ہوا جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

Exit mobile version