واسو بنگلہ میں نئی ​​سبزی و فروٹ منڈی اور غلہ منڈی کی تعمیر کا افتتاح

AC along with the tehsildar conducted price checking in the city

منڈی بہاءالدین ( 21 اگست 2025 ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے واسو بنگلہ کے مقام پر نئی سبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد ظہیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین عدنان بشیر وڑائچ، متعلقہ افسران سمیت آڑھتی حضرات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے نئی سبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی کے قیام، ان میں سہولیات سمیت دکانات کی نیلامی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پامرا سے منظوری کے بعد 5 ایکڑ زمین پر سبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی تعمیر کی جائے گی جس میں تقریباً 100 دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ ہر دکان 2 مرلہ پر مشتمل ہو گی اور فی دکان کی قیمت تقریبا 74 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

خریدار دکان کو خود تعمیر کرے گا جبکہ ضلع انتظامیہ منڈی میں بنک، مسجد، پانی، بجلی، سیوریج، روڈ، پلیٹ فارم، واٹر سپلائی، شیڈز، واش رومز، کنڈا اور منڈی کی چار دیواری تعمیر کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 8 دکانوں کی نیلامی ہو چکی ہے اور کل بروز جمعرات بھی ضلع کونسل ہال میں دکانوں کی نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ جس پر کمشنر گوجرانوالہ اور ممبر قومی اسمبلی نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے نئی سبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی میں آڑھتیوں اور تاجروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تمام پرائیویٹ سبزی و پھل منڈیاں ختم کر دی ہیں۔ مانگٹ میں پرائیویٹ سبزی منڈی کے قیام کی افواہیں من گھڑت ہیں۔ آڑھتی حضرات کسی بھی دھوکے میں آنے کی بجائے حکومت کی جانب سے منظور شدہ واسو بنگلہ پر قائم ہونے والی سبزی و پھل منڈی اور غلہ منڈی کی کل ہونے والی آکشن میں حصہ لیں اور یہ آڑھتی حضرات کیلئے کاروبار کا ایک سنہرا موقع ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

Exit mobile version