وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کادورہ کیا

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کادورہ کیا، وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے UoG سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کی جاری تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انکے اعزاز میں UoG سب کیمپس کی طلبہ سو سائیٹیوں کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق کاکہنا تھا کہ نظام تعلیم و تربیت کو نوجوان نسل کی تعمیر کردار و سیرت میں اہم حیثیت حاصل ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی تمام تر اُمیدیں نوجوان طلبہ کی عملی کاوشوں سے وابستہ ہیں۔طلبہ معاشرہ میں مثبت کردار کے ذریعے ایک پائیدار وخوشحال پاکستان کے معمار ہیں۔خالصتاً علم کا حصول آپ کی شخصیت کو ممتاز و کامران بناتا ہے۔احترام اساتذہ حصول علم کی خشت اول ہے۔نوجوان طلبہ محنت و صلاحیت کے بھرپور استعمال سے ایک کامیاب پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر کیمپس میاں ظہیر الدین بابر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان، حکومت پنجاب، یونیورسٹی آف گجرات اور سول سوسائٹی کے اشتراک کار سیطلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جہد مسلسل جاری ہے۔ نوجوان طلبہ مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعہ گجرات کے منڈی بہاولدین سب کیمپس کو ایک ممتاز ادارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان کی طرف سے 2019 میں قائم کئے جانے والے یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس منڈی بہاؤالدین کے مستقل کیمپس بلڈنگز کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے زمین کی خریداری کے لئے فنڈز مختص کئے جانے کے بعد اب موزوں زمین کے انتخاب کے لئے کام جاری ہے۔

گذشتہ دو سال سے اس سب کیمپس پر فزکس، ریاضی، کمپیوٹر سائنس اور بی بی اے کے چار سالہ ڈگری پروگرامز میں طلباؤ طالبات کی تعلیم کا سلسلہ کامیابی سے رواں دواں ہے، پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی و ضلعی افسران کے ہمراہ سب کیمپس منڈی بہاوالدین کے لیے تجویز کردہ مختلف سائٹوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان سمیت ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ PHEC نعمان مقبول راؤ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گجرات جہانگیر شبیربٹ، جامعہ گجرات کے ڈین فیکلٹی برائے انجنئیرنگ و ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈائریکٹر ورکس انجینئر منظور لغاری، ایڈیشنل ٹرثیررر عبدالوحید بٹ، ڈائریکٹر میٹینس ڈاکٹر سجاد سمراء ا و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،

پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے سب کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات دھدرا و دیگر تدریسی و انتظامی سٹاف کی تعلیم و تعلم کی ترقی کے لیے بھرپور کاوشوں کو سراہا۔ علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے چالیس کمپیوٹروں پر مشتمل جدید ترین کمپیوٹر لیب اور جدید آلات و ٹیکنالوجی سے آراستہ فزکس لیب کا افتتاح بھی کیا۔

Exit mobile version