نین رانجھا ویلفئیر سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت گائوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگا لیا

منڈی بہاءالدین کے علاقے نین رانجھا میں نین رانجھا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئےدوسرے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا . پلانٹ کا افتتاح صاحبزادہ انوار الحق اور مولانا نذیر احمد نے اپنے دست مبارک سے کیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 8 ستمبر 2021) منڈی بہاءالدین کے علاقے نین رانجھا میں نین رانجھا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت دوسرے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ زیر زمین پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں ہے اس لئے کچھ عرصہ قبل سوسائٹی کے ممبران نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے علاقہ کے لوگوں کی مدد سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لازمی لگوائیں گے جس کے لئے ممبران نے عوام الناس کی مدد سے اپنی محنت جاری رکھی۔

سوسائٹی کےممبران کا کہنا تھا کہ ہم گاؤں کے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہماری مدد کی اور ہم آئندہ بھی اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ نین رانجھا میں مزید بہتری کے لئے مقاصد کے حصول تک اپنی محنت جاری رکھیں گے۔افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی کئی سماجی، سیاسی، مزہبی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

Exit mobile version