نابینا خاتون ٹیچر کو منڈی بہاؤالدین سے لاہور ٹرانسفر کرنے کا حکم

summer vacation 2022

نابینا خاتون ٹیچر کو 6 ماہ بعد منڈی بہاءالدین سے لاہور ٹرانسفر کے احکامات جاری کر دئیے گئے. لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

منڈی بہاءالدین (نامہ نگارخصوصی 12 مئی 2022)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ نے نابینا خاتون کو منڈی بہاؤالدین سے لاہور میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے نابینا سرکاری ملازمین کے تقرر تبادلے کے رولز میں تبدیلی کا حکم بھی دیا عدالت نے ترمیمی رولز کو کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت بھی کی عدالت نے نابینا ٹیچر آمنہ ارشد کی درخواست پر 11صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کی نابینہ خاتون سکول ٹیچر نے تبادلہ کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عدالت نے اپنے فیصلے میں نابینا افراد سے متعلق انڈیا اور یورپ کی عدالتوں کے حوالات جات بھی دئیے ہیں،عدالتی فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے سپیشل سیکرٹری کی تجویز کو سراہا فیصلے میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار کاکہناہے کہ اسکا نابینا شوہر عبدالحسیب سول سیکرٹریٹ لاہور میں ملازم ہے،نابینا اہلیہ کو سرکاری سکول لاہور سے منڈی بہاؤ الدین ٹرانسفر کردیا گیا.

درخواست گزار کے مطابق نابینا خاتون کے بیمار والدین لاہور میں مقیم ہیں،خاتون ان کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے منڈی بہاؤ الدین میں تبادلے سے مشکلات کا سامنا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ ٹرانسفر پالیسی کے مطابق میاں بیوی ایک ہی اسٹیشن پر ڈیوٹی تعینات رہ سکتے ہیں۔

Exit mobile version