نائب امیر جماعت اسلامی کی پاہڑیانوالی آمد، 16 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ پر شدید مذمت

pahrianwali news

منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں پاہڑیانوالی میں چوہدراہٹ کے درندہ صفت نوجوانوں نے ذہنی مریض 16سالہ لڑکی کوگینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کا غریب کی فریاد نہ سننے پر لڑکی کا والد دلبداشتہ ہوکر جان کی باَی ہار گیا، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ صوبائی رہنما ریاض فاروق ساہی کے ہمراہ مظلوم کے گھر پہنچ گئے،واقعہ کی شدید مذمت اور والد کی وفات پر اظہار تعزیت،انصاف کی فراہمی تک مکمل تعاون اور احتجاج کا اعلان

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 4 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں پاہڑیانوالی میں چوہدراہٹ کے نشہ میں مست دو اوباش شہزادوں نے مبینہ طور پر سابق ناظم میکن پٹرولیم کے غریب سیکورٹی گارڈ آصف کی 16 سالہ ذھنی معذور بیٹی کو گلی سے اغواء کر کے ڈیرہ پر لے جاکر حواء کی بیٹی سے گینگ ریپ کرکے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،مظلوم لڑکی کا والد آصف چار روز تک دربدرکی ٹھوکریں کھانے کے بعد مقدمہ درج کروانے کے باوجود 17روزگزرنےکےبعدبھی پولیس بااثر ملزمان شہزادوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی.

یہ بھی پڑھیں: ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی، باپ صدمے سے چل بسا

ملزمان پارٹی نے لڑکی کے والد آصف انصاری پر صلح نامہ کے لیے دباؤ ڈالا تو بیٹی کے صدمہ سے نڈھال والد دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، اہل علاقہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ بااثر ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.

اس سنگین واقعہ ہرجماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر لیاقت بلوچ صوبائی رہنما حلقہ این اے 85ریاض فاروق ساہی کے ہمراہ مظلوم لڑکی کے گھر پہنچ گئے اور واقعہ پرشدید غمِ ؤ غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی بےحسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زمہ دار پولیس آفسران کو معطل کرنے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے لیاقت بلوچ نے فاروق ساہی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اوراہل خانہ سے مکمل اظہار ہمدردی کیا اور انصاف فراہمی تک جدوجہد اور احتجاج کا اعلان کیا ہے

Exit mobile version