نئے جنرل ہسپتال منڈی بہاٗالدین میں کون کون سے شعبے منظور ہوئے؟

city hospital mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین کے شہریوں کیلئے خوشخبری۔ اولڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو با ضابطہ سٹی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پرانے ڈی ایچ کیو اور نئے جنرل ہسپتال منڈی بہاٗالدین میں کون کون سے شعبے منظور ہوئے؟

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 مئی 2022) اہلیان منڈی بہاءالدین کا احتجاج اور حکومتی نمائدوں کی محنت رنگ لے آئی. پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ پنجاب نے پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین کو سٹی ہسپتال منڈی بہاءالدین کا درجہ دے دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو سٹی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا

نئے جنرل ہسپتال منڈی بہائوالدین میں 70 بیڈز کیلئے مختلف شعبوں کی منظوری دے دی گئی۔ جس میں ایمرجنسی ڈپارٹنمنٹ 24/7 سروس کیلئے 10 بیڈز، جنرل سرجیکل ڈپارٹنمنٹ کیلئے 15 بیڈز، میڈیکل ڈپارٹمنٹ کیلئے 15 بیڈز، آئی ڈپارٹنمنٹ کیلئے 10 بیڈز، گائنی ڈپارٹنمنٹ کیلئے 10 بیڈز اور شعبہ اطفال اور دل یونٹ کیلئے 10 بیڈز کی منظوری دی گئی۔

 

 

Exit mobile version