میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین سے نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں درجنوں مویشی لے کر فرار ہو گئے. مقدمہ درج
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 29 اگست 2021) میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین میں رات کے اندھیرے میں بڑی واردات ، شہریوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر شہر میں پھرنے والے درجنوں آوارہ مویشیوں کو تین دن قبل میونسپل کمیٹی کے عملہ نے پکڑ کر میونسپل کمیٹی کے پھاٹک میں بند کیا .
گزشتہ رات کو نامعلوم ملزمان میونسپل کمیٹی میں داخل ہوئے اور پھاٹک کے تالے توڑ کر رات کے اندھیرے میں درجنوں مویشی لے کر فرار ہو گئے مویشی چوری کرانے میں چوکیدار سمیت کمیٹی کے اہل کاروں کے ملوث ہونے کا شبہ، بلدیہ افسران نے مویشی چوری ہونے پر تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا .
چند روز صوفی سٹی روڈ پر جمعہ محلہ کے قریب درجنوں آوارہ جانور پھر رہے تھے کہ اس دوران لاکھوں روپے مالیتی ایک قیمتی گائے لالہ موسی سے ملکوال جانے والی ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تھی. ان درجنوں آوارہ مویشیوں نے شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے پودے بھی تباہ کر دئے تھے.
جس پر چوہدری زمان گوندل چوہدری دل نواز گوندل ایڈووکیٹ چوہدری حمزہ گوندل ایڈووکیٹ کی طرف سے توجہ دلانے پر ڈی سی صاحب اور اے سی صاحب نے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور انکروچمبٹ انسپکٹر کو آوارہ مویشیوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا جس پر کمیٹی کے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے آوارہ مویشیوں کو پکڑ کر پھاٹک میں بند کر دیا تھا جہاں سے رات کے اندھیرے میں نامعلوم ملزمان پھاٹک کے تالے توڑ کر درجنوں مویشی چوری کر کے فرار ہو گئے