میانہ گوندل پولیس کی کاروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی

sho miana gondal

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر الطاف حسین وڑائچ(DSP ملکوال سرکل) کی زیر قیادت میں سید صغیر شاہ (SHO تھانہ میانہ گوندل) اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی. ملزمان سے 02 کلاشنکوف، 01 پسٹل 30 بور، 01 رپیٹر رائفل 12 بور، چالو بھٹی سے 20 لیٹر شراب سمیت سازوسامان برآمد

منڈی بہاؤالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 2 اپریل 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر سید صغیر شاہ (SHO تھانہ میانہ گوندل) اور انکی ٹیم نے منشیات و ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری مہم کے دوران ملزم عرفان کے قبضہ سے چالو بھٹی سے 20 لیٹر شراب معہ سازوسامان جبکہ ملزم عثمان و عمران عرف گوگی کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف، ملزم حمزہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور ملزم حماد کے قبضہ سے رپیٹر رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئیے۔

بہترین و عمدہ کارکردگی پر انور سعید کنگرا (DPO منڈی بہاؤالدین) کیطرف سے پوری ٹیم کو شاباش۔

Exit mobile version