میانوال رانجھا: نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار کو قتل کر دیا

منڈی بہاءالدین پھر لہو لہو. میانوال رانجھا کے قریب نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار قمر عباس سکنہ بوسال مصور کو قتل کر دیا.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 مارچ 2022) منڈی بہاوالدین کھمب خورد رانجھا تا میانوال رانجھا روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان قمر عباس سکنہ بوسال مصور کو قتل کر دیا ہے . جب کہ ابھی تک قتل کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی.

یہ بھی پڑھیں: لیدھر: مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، ویڈیو دیکھیں

ذرائع کے مطابق آج دوپہر تقریبا 3 بجے کے قریب کھمب خورد اور میانوال رانجھا کے قریب نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار قمر عباس سکنہ بوسال مصور جس نمبری MBK-2654 ماڈل 2017 کو راہ جاتے قتل کر دیا ہے. مقتول کی شناخت قمر عباس سکنہ بوسال مصور سے ہوئی ہے. جبکہ ابھی تک قتل کرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی.

Exit mobile version