حکومت پنجاب کی طرف سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے 14955 ملین روپے لاگت سے 81 منصوبہ جات شامل ہیں، جاری ترقیاتی پروگرام کے 33 منصوبوں پر 72 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کی بریفنگ
منڈی بہاﺅلدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23نومبر 2021 ) یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراء نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں، ایم این اے حاجی امیتاز احمد چوہدری، ایم پی اے گلریز افضل چن، ایم پی اے محمد طارق تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق نئے ترقیاتی پروگرام کیلئے حکومت پنجاب نے ابتدائی طور پر 2787 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں اور ان میں سے 1331 ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں، اب تک 637 ملین روپے ترقیاتی بجٹ خرچ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ترقیاتی پروگرام میں ہائی ویز کے 28، فراہمی و نکاسی آب کے 21، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 11، ہیلتھ سیکٹر کے 7، ایجوکیشن سیکٹر کے 5 پراجیکٹس کے ساتھ سپورٹس، انڈسٹریز، اریگشن کے منصوبہ جات بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بتایا کہ نئے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبہ جات کے ساتھ جاری ترقیاتی بجٹ کے 33منصوبوں پر بھی یکساں توجہ دی جارہی ہے جن پر 6921 ملین روپے خرچ ہونگے، ابتک ان پراجیکٹس پر 4503 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔