منڈی بہاوالدین پولیس کی کاروائی، ملزمان سے شرب و چرس برآمد، مقدمات درج

دیسی شراب برآمد ملزم گرفتار، 2555 گرام چرس برآمد ملزمان گرفتار.

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 جولائی 2021) تھانہ گوجرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ملزم رحمان عرف جانی کے قبضہ سے 1،225 گرام چرس جبکہ ملزم احسن کے قبضہ سے 1،330 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ پاہڑیانوالی میں مقدمات زیر دفعہ 9C درج.

جبکہ دوسرے واقع میں تھانہ پھالیہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی، ملزم رفیق کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ پھالیہ میں مقدمہ درج کر لیا. اس موقع پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

Exit mobile version