منڈی بہاو ¿الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز27جولائی 2021 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅالدین کے تمام مکاتب فکر کے علماءاور ذاکرین نے ضلع میں امن، تحفظ اور سلامتی کیلئے ہمیشہ قلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام اجتماعی ذمہ داری ہے ، انتظامیہ اور لائسنس داران کی مشتر کہ معاونت اور حکومت کی جانب سے جاری کردا ضابطہ اخلاق ، وقت ، جگہ اور روٹس کے علاوہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، اسلام میں احترام انسانیت کے واضح احکامات موجود ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں ضلعی امن کمیٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے لائسنس داران کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، سی او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل ،ایم ایس ڈی ایچ کیو تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان، سی او میونسپل کمیٹیز، انتظامیہ اور پولیس کے افسران ، انجمن حسینیہ کے سرکردہ رہنماﺅں ، لائسنس داران سمیت عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین ایک پرامن ضلع ہے۔یہاں امن سے محبت کرنے والے عوام بستے ہیں انہوں نے بتایا کہ محرم الحرم کا مہینہ بڑا مقدس مہینہ ہے اس کی حرمت ازل سے قائم ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ، پولیس اور منتظمین کے باہمی تعاون سے ہی امن و امان کے قیام اورمجالس، جلوسوں کے پرامن انعقاد کو ممکن بنایا جاتا رہا ہے اور آئندہ بھی اسی جذ بہ کے تحت ضلع کے پرامن ماحول کوقائم رکھا جائے گا ضلع میں علماءکے تعاون سے امن وامان ہمیشہ بہتر رہی ہے
انہوں نے اجلاس میں لائسنس ہولڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے نکات سے متعلق واضح کر تے ہوئے کہاکہ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق پیش کردہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کر لیا جائے گااور اس امر کو یقینی بنائیں جائے کہ انتظامات کے حوالے سے کسی کمی پیشی واقع نہ ہو اجلاس سے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین نے بھی خطاب کیا اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ انہوں نے محرم الحرم میں ضلع میں امن وامان کو صورت حل کو بر قرار رکھنے کے لیے انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی اداروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔