منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

load shedding

منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری .شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ دس گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 جون 2022) منڈی بہاوالدین میں دو دو گھنٹے تک بندش کے بعد آنے والی بجلی چند منٹوں بعد پھر بند کردی جاتی ہے، شہری شدید گرمی میں اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنے پر مجبور

یہ بھی پڑھیں: گیپکو نے ماہ جون 2022 سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبانی حضرات بھی پریشان. دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی دو وقت کی روٹی چھین کی لی ہے، اب جب عید قریب ہے تو لوڈشیدنگ سے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں.

Exit mobile version