منڈی بہائوالدین میں ہوائی فائرنگ ،اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ

لاہور: ( 6 جولائی 2022) محکمہ داخلہ پنجاب نے منڈی بہائوالدین سمیت صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف دفعہ144 نافذ کر دی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر پابندی کا اطلاق 9 جولائی سے 12 جولائی تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرہ: مہندی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا اطلاق قصور، ننکانہ صاحب ،گجرانوالہ ،سیالکوٹ، گجرات ،ناروال، منڈی بہاوالدین ،حافظ آباد ،جہلم،اٹک، چکوال، سرگودھا ،میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ ،خانیوال پر ہوگا۔اس کے علاوہ وہاڑی ،اوکاڑہ ،پاکپتن ،بہاولپور ،رحیم یار خان اور راجن پور پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

ایڈینشل چیف سیکرٹری ہوم سید علی مرتضی نے نوٹیفکیشن جاری کیا، عید الاضحی پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاز کیا گیا۔

Exit mobile version