منڈی بہائوالدین شہر کی مختلف تنظیموں کا پریس کلب منڈی بہائوالدین کے سامنے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج. ریلی نکالی گئی.
منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 جون 2022) منڈی بہاوالدین شہر کی مختلف تنظیموں نے بھارت کے خلاف زبردست ریلی نکالی. ریلیاں پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہو گئی. گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرامت مسلمہ کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا.
منڈی بہاوالدین: گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کی گئی. شرکاء نے مذمتی پلے کارڈز،پینافیلکس اٹھا رکھے تھے. افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ردعمل قوم کی آواز ہے. انڈیا کاجو یار ہے،غدارہے غدار ہے،بھارت کا سفارتخانہ بند کرنے اور بائیکاٹ کامطالبہ. حکومت افواج پاکستان کی طرح دو ٹوک موقف اختیار کرے
