منڈی بہاؤالدین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرح ناز مرزا نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں لنگر خانے اور ہسپتال کا معائنہ کیا جبکہ نوعمر واڈ کے قیدیوں اور حوالاتیوں میں تحائف تقسیم کیے
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 فروری 2022) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ فرح ناز مرزانے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاولدین کا دورہ کیا اس موقع پر سول جج منصور احمدخان سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری ٹیپو سلطان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں قائم بیرکوں لنگر خانے اور اسپتال کا معائنہ کیا ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اسیر ان کو دی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کیا .
اس پر انہوں نے جیل کے انتظامات صفائی ستھرائی پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کو اچھے انتظامات پر ویلڈن کہا جبکہ اس موقع پر جیل میں بزم ادب کا پروگرام ہوا جس میں پوزیشن ہولڈر میں اسیران میں محترمہ فرح ناز مرزا نے انعامات تقسیم کیے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے کم عمر بیرک کے قیدیوں کو تحائف پیش کیے گئے ایڈیشنل سیشن جج نے قیدیوں اور حوالاتیوں کے مسائل بھی سنے اور معمولی جرائم میں ملوث پانچ اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کیے.
اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ عدم برداشت کی وجہ سے زیادہ تر لوگ جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ نہیں کرنا چاہیے برداشت کرنا اچھا عمل ھےجبکہ دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو انہوں نے کہا کہ جرم انسان کو رسوائی کی طرف لے کے جاتا ہے اور اچھے انسان کو لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آپ نے رہائی کے بعد معاشرے کا ایک اچھا فرد بن کر رہنا ہے