ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی کا سلسلہ بنا کسی تعطل کے جاری ہے اور پھالیہ روڈ، گجرات روڈ،سرگودھا روڈ، پرانا رسول روڈ، ملکوال روڈ پر قائم پی ایس او، شیل، ٹوٹل پارکو سمیت تمام کمپنیوں کے پٹرول پمپس پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہے ہیں۔
منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25نومبر 2021)انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ شہریوں کو پٹرول کی فراہمی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کا دورہ کر کے پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایات بھی نہیں ملی ہیں۔ طارق علی بسرا نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ناجائز منافع خوری کے خلاف سٹیشنز سے خرید کر مصنوعی قلت یا مہنگا پٹرول فروخت کرنے والوں کا محاسبہ کریں ۔