منڈی بہاءالدین پولیس کی شہر میں کاروائی، 6 مشکوک فراد زیر حراست

police mbdin

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طایر کی ہدایت پر پولیس سٹی تھانہ کا شہر کے لنڈا بازار، کمیٹی بازار میں سرچ آپریشن 6 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کا عمل جاری

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے کے جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس سٹی تھانہ نے لنڈا بازار، وارڈز نمبر 5، کمیٹی بازار میں سرچ آپریشن کیا گیا .

اس دوران سینکڑوں افراد کے شناختی کارڈ چیک کرکے انکی رہائش کی تصدیق کی گئی جبکہ 6 افراد کو شناخت نہ ثابت ہونے پر حراست میں لے لیا گیا، ڈی پی او انور سعید طاہر کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ اۃنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا شہری اپنے آس پاس رہنے والے افراد پر نگاہ رکھیں اور پولیس کا ساتھ دیں.

Exit mobile version