منڈی بہاءالدین میں 10کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں دستیاب ہے

flour

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جون 2022 )ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سبسڈائزڈ آٹا کی فراہمی جاری ہے اور سبسڈائزڈ آٹا ضلع بھر میں وافر مقدار میں موجود ہے ۔ 10کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ آٹا کی کوئی کمی نہیں ہے اور سرکاری ہدایات پر عمل نہ کرنے والی فلور ملز کے خلاف مسلسل ایکشن جاری ہے اور گندم کی خرد برد میں ملوث فلور ملز مالکان کے خلاف مسلسل کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رعائتی نرخوں پر فراہم کردہ گندم کی خرد برد کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے کوئی دباﺅ اور بلیک میلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈی ایف سی نے کہاکہ سستے آٹے کی فراہمی قومی فریضہ سمجھ کر اداکی جا رہی ہے ۔ انہوںنے فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اس اہم قومی ٹاسک کو ادا کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ محکمہ خوراک آٹا مافیا کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتے گا۔

Exit mobile version